Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائے گی، مولانا فضل الرحمان دھر لئے جائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 08:42pm

اسلام آباد: فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے اور 25 مارچ تک سیاست کھل کر سامنے آ جائے گی، اتحادیوں کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں، عمران خان کے ساتھ نسلی اور اصلی لوگ کھڑے ہوں گے، 25 تاریخ کے بعد عمران خان کا مضبوط، سنہرا اور مقبولیت کا دور شروع ہو گا کیونکہ گزشتہ تین ہفتوں میں عمران خان زیادہ مقبول ہوا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو اتوار ہے اس لئے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو گی جبکہ قومی اسمبلی کا سپیکر 63 اے کے تحت کسی بھی ممبر کا ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں اور 63 اے کی خلاف ورزی کرنے والا ووٹ نہیں ڈال سکے گا، عمران خان جیتے گا لیکن اگر نتائج کچھ اور آتے ہیں تو فائدہ عمران خان کا ہی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف سے جا رہے ہیں اور اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کے ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے،مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں، وہ وحشی جٹ بن چکےہیں،میں مولانا فضل الرحمان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب لوگ بھاگ جائیں گے، آپ دھر لئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ 3مہینے سے آپ کی سوئی پھنسی ہوئی ہے، میں نے 3مہینے پہلے کہتا تھا کہ آپ 23 مارچ کو نہیں بلکہ 25 مارچ کو آئیں گے، آپ کی قیادت ہماری انتظامیہ سے بات کر کے راستوں کا تعین کرے، ہم آپ کو محفوظ راستوں سے لائیں گے اور اسی طرح 27 مارچ کو حکومت کے جلسے کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے میٹنگ کریں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پہلے بھی مولانا فضل الرحمان نے یہاں دھرنا دیا تھا جلسہ کیا تھا، لیکن کسی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت وزارت داخلہ کا کام ہے، اور یہ کر کے دکھائیں گے ۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Molana Fazal ur Rehman