Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی قیمتیں گرگئیں

چین میں کورونا پابندیوں سے 3 کروڑ افراد متاثر ہیں، جس وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
شائع 16 مارچ 2022 10:35am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

دنیا میں تیل کے سب سے بڑے خریدار چین میں کورونا پابندیوں سے 3 کروڑ افراد متاثر ہیں، جس وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسی اثنا میں رائٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ کبرینٹ فیوچرز فی بیرل 8.64 ڈالر یا 7.7 فیصد کمی سے 104.03 ڈالر تک آگیا ہے۔

اسی طرح یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 8.74 ڈالر یا 8.0 فیصد سے 100.59 ڈالر کی سطح تک آگئی۔

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارک 28 فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئے ہیںتاہم دونوں بینچ مارک 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے بڑھ گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق رواں برس 34 فیصد تک آگئے۔

china

oil price

corona