Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد کے دن دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا: وزیر دفاع

عدم اعتماد کی تحریک والے دن ہمارا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں جائے گا، اتحادی ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے لیکن اگرہمارے کسی رکن نے ووٹ دیا تو وہ اپنے حلقے کی عوام سے غداری کرے گا۔
شائع 15 مارچ 2022 06:42pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جس وقت پارلیمنٹ پر حملہ ہوا میں گھر پر سویا ہوا تھا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے معلوم نہیں کیوں میرا نام مقدمے میں ڈالا ہے، انہیں سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک والے دن ہمارا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں جائے گا، اتحادی ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے لیکن اگرہمارے کسی رکن نے ووٹ دیا تو وہ اپنے حلقے کی عوام سے غداری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہیں، سیاسی جماعتیں ملاقات کرتی رہتی ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف ہیں لیکن ان سب کا مقصد وزیراعظم کو ہٹانا ہے، تحریک عدم اعتماد کے دن دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

Vote of Confidence