Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیف: روسی شیلنگ و فضائی حملوں میں 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

کیف کی رہائشی عمارتوں پر فضائی حملوں کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جس کے بعد میئر ویتالی نے شہر بھر میں 35 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
شائع 15 مارچ 2022 05:50pm
فوٹو — آسٹریلیئن پوسٹ
فوٹو — آسٹریلیئن پوسٹ

کیف: یوکرین کے دارلحلکومت میں روسی افواج کی جانب سے کی گئی شیلنگ اور فضائی حملے کے نتیجےمیں چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سلواکیہ، چیک ری پبلک اور پولینڈ کے وزیراعظم کی بذریعہ ٹرین دارلحکومت کیف کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ یورپی یونین نمائندگان کے طور پر یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی اور وزیراعظم سے ملاقات میں امدادی پیکج کی تفصیلات پیش کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیف کی رہائشی عمارتوں پر فضائی حملوں کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جس کے بعد میئر ویتالی نے شہر بھر میں 35 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

میئر ویتالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ دارلحکومت کیف ملک کا دل ہے جس کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا، کیف اس وقت یورپی سکیورٹی، آزادی کا فارورڈنگ بیس ہے جسے ہم ہر گز ترک نہیں کیا جاسکتا۔

EU

Crisis

ukraine war