Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلسے کرنا حکومت کا کام نہیں: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی کی...
شائع 15 مارچ 2022 04:26pm
Photo: FILE
Photo: FILE

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والےعوام حکومت اور اپوزیشن کےجلسوں اور نمبروں کی سیاست سے سخت پریشان ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ اپوزیشن توجلسوں کی سیاست کرتی ہی ہے مگرحکومت بھی مقابلے میں جلسےکرنے میں لگی ہوئی ہے جو حکومت کا کام نہیں ہے۔

مسلم لیگ ق صدر نے کہا کہ یہ سیاسی مسابقت ملک میں ایسی سیاسی افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے جس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہوسکتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ دونوں فریقین اپنے کارکنان کو اشتعال انگیزسیاست کا راستہ مت دکھائیں آئین وجمہوریت کی پاسداری کیلئے ہاراورجیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیرجمہوری طریقے کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نے ملک اورجمہوریت کی خاطر بڑے فیصلے کیے دوسروں کی مخالفت مول لینےکے باوجود ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی۔

پاکستان

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ