Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین اور روس کے امن مذاکرات جاری ہیں، روسی مندوب

ہم روس کے بہتر مستقبل کے لیے صدر پیوٹن کی جانب سے دیے گئے ٹاکس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
شائع 15 مارچ 2022 03:29pm
فوٹو — انادولو ایجنسی
فوٹو — انادولو ایجنسی

ماسکو: روسی وفد کے سربراہ ولادمیر مدینسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر امن مذاکرات جاری ہیں۔

ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق روسی مندوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی وفد کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتے کے ساتوں دن رابطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے بہتر مستقبل کے لیے صدر پیوٹن کی جانب سے دیے گئے ٹاکس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین میں 600 سے زائد شہری ہلاک اور 11 سو کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Ukraine

delegation