Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبد العلیم خان سے حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی

علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی راہیں جدا ہوگئیں، آئندہ چند روز میں علیم خان بڑا فیصلہ کریں گے۔
شائع 15 مارچ 2022 12:28pm

لاہور:ملکی سیاست میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء عبد العلیم خان سے حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آگئی، علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی راہیں جدا ہوگئیں، آئندہ چند روز میں علیم خان بڑا فیصلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض رہنما ءعبد العلیم خان پنجاب کی سیاست میں متحرک ہوگئے، علیم خان کا اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے ارکان پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور اہم رہنماؤں کواعتماد میں لے لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیرترین گروپ کی راہیں مکمل جدا ہوگئیں ہیں تاہم علیم خان سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے بھی دوبارہ رابطہ کیا ہے، عبد العلیم خان سے حکومتی رابطوں میں بھی تیزی آ گئی۔

ذرائع کے مطابق علیم خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے کی حکومتی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں، علیم خان آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ کریں گے۔

opposition

lahore

Abdul Aleem Khan

Govt

politics