Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترین گروپ: اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا مطالبہ کردیا

لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اجلاس کی...
شائع 14 مارچ 2022 08:21pm

لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی زیر صدارت اجلاس میں اکثریتی ارکان نے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا مطالبہ کردیا۔

جبکہ ترین گروپ نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی کی۔

گروپ کی اکثریت رائے تھی کہ گروپ ممبران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ان حالات میں حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کے روئیے پر گروپ ممبران کا اظہار ناراضگی کیا۔

جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے اپوزیشن اتحاد سے الحاق کا اعلان متوقع ہے۔

lahore