Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سینئر صحافی محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے محسن بیگ کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
شائع 14 مارچ 2022 07:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی 5 لاکھ روپے کے عوض درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی جس میں صحافی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے محسن بیگ کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

خیال رہے کہ محسن بیگ کیخلاف تھانہ مارگلہ میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔

FIA

اسلام آباد

journalist