Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: 35 سالہ شخص نے 12 سالہ بچی سے زبردستی نکاح کرلیا

12سالہ سیما نے آج نیوز کو بتایا کہ میرے والد اور بھائی تھانے میں بندتھے جنھیں چھڑانے کی نیت سے ڈر کے مارے ایک کاغذ پر تین جگہ اس نے انگوٹھے لگا دئیے، بعدِ ازاں معلوم ہوا کہ مخالف فریق نے دھوکے سے نکاح کروا لیا ہے۔
شائع 14 مارچ 2022 06:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نوشہرہ: رسالپور میں منشیات کے عادی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 12 سالہ بچی سیما کی شادی 35 سالہ شخص سے طے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ذنڈوپایان میں نبی امین نامی منشیات کے عادی شخص نے اپنی 12 سالہ بچی سیما کی شادی 35 سالہ شخص سے طے کر دی ہے، نبی امین کے بھائی امجد نے بتایا کہ ان کے بھائی نے اپنی بچی کے عوض رقم لی جو مسئلہ بن گیا ہے۔

متاثرہ بچی سیما نے آج نیوز کو بتایا کہ میرے والد اور بھائی تھانے میں بندتھے جنھیں چھڑانے کی نیت سے ڈر کے مارے ایک کاغذ پر تین جگہ اس نے انگوٹھے لگا دئیے، بعدِ ازاں معلوم ہوا کہ مخالف فریق نے دھوکے سے نکاح کروا لیا ہے۔

سیما کی والدہ نے بتایا کہ مخالف فریق ان کی صاحبزادی کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ پولیس بھی مخالف فریق سے پیسے لیکر انھیں دھمکیاں دے رہی ہے، بچی کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلی محمود خان اور وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

KPK

police

CHILD MARRIAGE