Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینٹ کا ذاتی حیثیت سے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان

ہماری پارٹی نے ابھی تک تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ پارٹی کے سامنے تجویز رکھوں گا کہ ہمیں خان صاحب کا ساتھ دینا چاہئیے۔
شائع 14 مارچ 2022 05:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی نے ابھی تک تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ پارٹی کے سامنے تجویز رکھوں گا کہ ہمیں خان صاحب کا ساتھ دینا چاہئیے۔

اس کے علاوہ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے بقول انہوں نے دو پارٹی کے ایم این ایز کو آفر کی ہے جس پر صادق سنجرانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب بہت اچھے دوست ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

senate

BAP

Vote of Confidence