Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار عامر خان نے دوسری شادی کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے اپنی دونوں اہلیہ رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، کیرئیر بنانے کی دوڑ میں فیملی کو وقت دینے اور ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نہ نبھا سکے جس پر انہیں افسوس ہے۔
شائع 14 مارچ 2022 05:34pm
بالی ووڈ اداکار عامر خان۔  فوٹو — فائل
بالی ووڈ اداکار عامر خان۔ فوٹو — فائل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کے متعلق وجہ بتا دی ہے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شادی کچھ مسائل کی بنیاد پے ختم ہوئی لیکن ان کی موجودگی اور ان کے جانے بعد بھی اداکار کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی دونوں اہلیہ رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، کیرئیر بنانے کی دوڑ میں فیملی کو وقت دینے اور ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نہ نبھا سکے جس پر انہیں افسوس ہے۔

خیال رہے کہ عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئرا خان ہیں اور رشتے کے16 برس بعد دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کی دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں ہوئی جن سے انہوں نے گزشتہ برس کے جولائی میں علیحدگی اختیار کی۔

Divorce

Bollywood actor

Aamir Khan