برطانوی وزیراعظم کی سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں اضافے کی ہدایت، دورہ متوقع
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی حکام کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینئر برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بورس جانسن کا ممکنہ طور پر سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) خام کی تیل قیمتوں پر قابو پانے کے لیے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی امریکی درخواستوں کو مسترد کرچکے ہیں جس سے یوکرین روس تنازعات میں اضافے کے بعد عالمی کساد بازاری کا خدشہ لاحق ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق مشیر صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، تیل کے عالمی بحران پر وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر عالمی رہنماؤں کا سعودی عرب سے مدد مانگنا درست فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ سن 2018 میں سعودی صحافی کا استنبول میں واقع قونصل خانے میں قتل سمیت دیگر انسانی حقوق کے متعدد مسائل پر سعودی عرب اور مغربی ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.