Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع

کمپنی نے اس مسئلے پر کام شروع کر دیا ہے تاہم صارفین غائب ہونے والے میسیجز میں سے اہم پیغامات بعد میں بھی دیکھ سکیں گے جبکہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے مستقل انتخاب کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
شائع 14 مارچ 2022 04:43pm
فوٹو — وائر یو کے
فوٹو — وائر یو کے

معروف سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ازخود میسج غائب ہو جانے والے فیچر میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

واٹس ایپ صارفین کو شکایات رہتی ہیں کہ پیغام اس وقت غائب ہو جب وصول کنندگان اسے پڑھ لے لیکن بعض اوقات اہم پیغامات بغیر پڑھے بھی غائب ہو جاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس مسئلے پر کام شروع کر دیا ہے تاہم صارفین غائب ہونے والے میسیجز میں سے اہم پیغامات بعد میں بھی دیکھ سکیں گے جبکہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے مستقل انتخاب کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جسے ”کوڈ ویری فائی“ کا نام دیا گیا ہے، یہ کمپنی کے جاری کردہ اس اعلان کا تسلسل ہے جس میں اسمارٹ فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے براہ راست ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کی بات کی گئی۔

کوڈ ویری فائی فیچر واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر کرے گا جوکہ بنیادی طور پر ایک ویب براؤزر ایکسٹینشن کی طرح ہوگا اور یہ فیچر صارفین کے تجربے میں ایک سکیورٹی لیئر کا بھی اضافہ کرے گا۔

اس کے علاوہ ایک بار کوڈ ویری فائی انسٹال کرنے کے بعد خودکار سسٹم کے تحت کوڈ کی تبدیلی کے متعلق معلوم کیا جا سکے گا اور یہ فیچر گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور مائیکرو سافٹ براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

security

WhatsApp