Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم

تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزراء نے رابطے تیز کردیئے، وفاقی وزراء فواد چوہدری ، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔
شائع 14 مارچ 2022 01:00pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزراء نے رابطے تیز کردیئےاور حکومت اور علیم خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء فواد چوہدری ، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں تاہم علیم خان خاموشی سے آئندہ لائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں اور اہم سیاسی فیصلے کلئے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ترین گروپ نے چوہدری پرویز الہی سے اتحاد کیا تو علیم خان حکومت کے ساتھ مفاہمت کرسکتے ہیں، علیم خان چوہدری پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علیم خان ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوں گے اور لندن میں جہانگیرترین سے بھی ان کی ملاقات نہیں ہوسکی تھی جبکہ ابھی تک ترین گروپ نے بھی انہیں اپنے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیا۔

اسلام آباد

Pervez Khattak

Aleem Khan

Fawad Chaudhary