Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو

جہانگیر ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری نےمونس الہٰی اور علی ترین کی ٹیلی فون پر بات چیت کرائی جس دوران وفاقی وزیر نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی۔
شائع 14 مارچ 2022 11:17am

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری نےمونس الہٰی اورعلی ترین کی ٹیلی فون پر بات چیت کرائی جس دوران وفاقی وزیر نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا ۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر سہ پہر 3بجے ہوگا ، ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

lahore

Jahangir Tareen

PMLQ

Ali Tareen