Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست میں پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانے کیلئے آیا ہوں : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں پاکستانی عوام کو دنیا...
شائع 13 مارچ 2022 06:07pm
Screengrab
Screengrab

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں پاکستانی عوام کو دنیا میں ایک قوم بنانے کے لیے آیا ہوں۔

حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانے کے لیے ان کی حکومت نے ملک میں ایک نظام تعلیم متعارف کرایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو بھی ایک نظام تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر شعبے میں بہت باصلاحیت پیشہ ور افراد موجود ہیں، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور فلاحی ریاست بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت غریبوں کو باعزت زندگی گزارنے میں مدد کے لیے راشن اور شیلٹر سسٹم متعارف کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ان کے کسی بھی غیر ملک میں خفیہ اثاثے اور بینک اکاؤنٹس نہیں ہیں، جب قوم اپنے نظریے سے ہٹے گی تو دنیا میں عزت سے محروم ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان غلام ملک نہیں ہے اور کسی ملک سے ڈکٹیشن نہیں لے گا، لیکن ان کی حکومت امریکہ اور یورپی ممالک سمیت ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی قوم کو دنیا میں کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے حافظ آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں کسی کو بھی رکن پارلیمنٹ کی وفاداری خریدنے کی ہمت نہیں ہے۔

imran khan

punjab

hafizabad

Prime Minister