Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک جمہوریت کی بجائے انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک جمہوریت کی...
شائع 13 مارچ 2022 02:59pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک جمہوریت کی بجائے انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، انسان کو مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان کہیں نہیں جارہے ،15مارچ کے بعد پوزیشن مزید بہتر ہوگی، چوہدری شجاعت بھائی ہیں ان کیخلاف بات نہیں کروں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑھکیں مارہی ہے، ملک کو جمہوریت کی طرف جانا چاہیے لیکن وہ انارکی کی طرف جارہے ہیں، اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے، ہم بھی جب اپوزیشن میں تھے تو یہی کرتے تھے، کسی ملیشیا فورس کو اسلام آباد آنےکی اجازت نہیں دوں گا، کسی کو گرفتار نہیں کیا لیکن ضرورت پڑی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ 5 سال پورے کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، اسپیکر کا فیصلہ ہے کہ کس دن اسمبلی بلائیں اور ان کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا، 15 تاریخ کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی، اور ان کی قوت مزید بڑھ جائے گی میں 23 تاریخ سے روز خبریں دیا کروں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، اتحادیوں کومشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا چاہیئے،میں نے کہا 4،5 سیٹ والے بلیک میل کررہے ہیں تو لوگ ناراض ہوگئے، ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیئے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں اور ان کخلا ف کوئی بات نہیں کروں گا،چوہدری شجاعت کی والدہ ایک سال تک میرے لئے جیل میں کھانا بھجواتی رہیں، چوہدریوں کےاحسانات کا اپنی کتابوں میں اعتراف کر چکا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر نے فیصلہ کرنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلانا ہے، 7دن کیلئے ایف سی اور ریجرز کو کال کر دی ہے،ضرورت پڑی تو آرمی کو بھی بلالیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو مبارک باد دیتا ہوں، خواتین کلئے سرکاری نوکریاں نہیں ہیں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیئے،میں خود چاہتا ہوں خواتین کام کریں،سارا اسلام آباد کام کےاں خالی ہے اور خواتین کیلئے حاضر ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کامزیدکہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اچھا کام کررہا ہے، ہر سیکٹر میں خواتین کا بازار ہونا چاہیئے ، بلوچستان کے پی کے سندھ کی خواتین کو آگے لائیں، اچھی سڑکیں بنانے سے کام نہیں چلے گا روزگار ہونا چاہیئے۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد