Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن جدھر سے بھی آئے گی نہلے پہ دھلا ملے گا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائے حسان خاور نے کہا ...
شائع 13 مارچ 2022 10:55am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائے حسان خاور نے کہا ہےکہ اپوزیشن کی ایک چال کے بدلے حکومت نے 10پلان ترتیب دے رکھے ہیں، اپوزیشن جدھر سے بھی آئے گی نہلے پہ دھلا ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان نے کہا ہے کہ کپتان کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت پی ٹی آئی حکومت پراعتماد کا واضح اظہار ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اس سے آدھی عوام جمع نہیں کر سکتیں، پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، اپوزیشن کی ایک چال کے بدلے حکومت نے 10پلان ترتیب دے رکھے ہیں، اپوزیشن جدھر سے بھی آئے گی جواب نہلے پہ دھلا ملے گا، اتحادی ترقی کے سفر میں حکومت کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

opposition

Usman Buzdar

lahore

Punjab CM