روس نے فیس بک کے بعد مقبول ایپ انسٹا گرام پر بھی پابندی لگادی
روس کے مطابق انسٹاگرام کو پیر سے ملک میں بلاک کر دیا جائے گا۔
روس کے یوکرین پر حملے بعد پابندیوں کے جواب میں فیس بک کے بعد معروف فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پابندی کا اعلان کردیا۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کیخلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی تمام پوسٹوں کو اجازت دینے کی ہدایت کرنے پر انسٹاگرام کو پیر سے ملک میں بلاک کر دیا جائے گا۔
تاہم روس میں انسٹاگرام پر پابندی کا فیصلہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی درخواست پر کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتہ پہلے روس نے فیس بک پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے سوشل نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام پر روسی شہریوں کے خلاف تشدد کی کالز پر مشتمل معلومات کو پوسٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔
youtube
Vladimir Putin
فیس بک
USA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.