Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین کے ہوائی اڈے پر روس کا میزائل حملہ، میئر بھی اغوا

مخالفین کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرنے پر 10 روسی فوجی دستے نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے۔
شائع 12 مارچ 2022 03:57pm

دارلحکومت کیف کے جنوب میں واقع ہوائی اڈے پر روسی افواج کی جانب سے میزائل داغے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق واسلکیف کے میئر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ہوائی اڈے کا رن وے اور فیول ڈپورٹ تباہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی یوکرین میں واقع شہر چرنیہیو میں شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وہاں پانی و بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

اس کے علاوہ یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مخالفین کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرنے پر 10 روسی فوجی دستے نے ملیتوپول شہر کے مئیر کو اغوا کرلیا ہے۔

اس ضمن میں یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ حملہ آور روسی فوجیوں کی جانب سے میئر کو اغوا کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Ukraine