Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اطہر متین قتل کیس: ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم عدالت میں پیش

عدالت کی جانب سے 16 مارچ کو ملزم کو کورٹ میں پیش کرنے اور پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شائع 12 مارچ 2022 02:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

****کراچی: سینئر صحافی اطہر متین قتل میں ملوث ملزم اشرف کو ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔****

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے اقبالی بیان قلبند کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اشرف کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے تحت عدالت نے دونوں مقدمات میں 15 مارچ تک ملزم کے جسمانی ریماندڈ کی منظوری دے دی ہے۔

عدالت کی جانب سے 16 مارچ کو ملزم کو کورٹ میں پیش کرنے اور پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

journalist

Athar Mateen