Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے سیاسی دراڑیں پڑ گئی ہیں: فواد چوہدری

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف...
شائع 12 مارچ 2022 01:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سیاسی اختلافات پیدا کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے ملک میں سیاسی دراڑیں پیدا کر دی ہیں، جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اتنی تقسیم نہیں ہونی چاہیے کہ کسی بھی وجہ سے بات کرنا مشکل ہو جائے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو جے 10 سی لڑاکا طیاروں کو پاک فضائیہ میں شامل کرنے کی تعریف نہ کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ پی اے ایف نے 40 سال بعد نیا سکواڈرن تیار کیا اور رافیل طیاروں سے بھارت کی برتری ختم ہو گئی لیکن اس حوالے سے اپوزیشن کے کسی رہنما کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

fawad chaudhry

Federal govt

پاکستان

PTI govt