Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں 120 مویشی لمپی اسکن بیماری سے مرگئے

جلد کی بیماری لمپی اسکن نے صوبے میں 22 ہزار جانوروں کو متاثر کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2022 01:47pm
ڈائریکٹر جنرل سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ حکومت نے جلد کے امراض کی ویکسین کے لیے 4 کمپنیوں سے رابطہ کیا - فوٹو ڈان
ڈائریکٹر جنرل سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ حکومت نے جلد کے امراض کی ویکسین کے لیے 4 کمپنیوں سے رابطہ کیا - فوٹو ڈان

مویشی باڑوں میں متعدد جانوروں میں پھیلنے والی خطرناک بیماری لمپی اسکن سے سندھ میں 120 جانور مرگئے۔

سندھ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر کولہوڑو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جلد کی بیماری لمپی اسکن نے صوبے میں 22 ہزار جانوروں کو متاثر کیا ہے۔

ڈاکٹر نذیر کولہوڑو نے کہا کہ اب تک صرف 120 جانور اس بیماری سے مر چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ حکومت نے جلد کے امراض کی ویکسین کے لیے 4 کمپنیوں سے رابطہ کیا اور ان کمپنیوں کو رجسٹر کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو بھی لکھا ہے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ویکسین دستیاب ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ یاد رہے کہ 9 مارچ کو وزیر لائیو اسٹاک سندھ عبدالباری پتافی نے آگاہ کیا تھا کہ لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) خطرناک بیماری ہے۔

karachi

sindh

Lumpy Skin