شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان پرفردجرم کیلئے25 مارچ کی تاریخ مقرر
اسپیشل سینٹرل عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پرفردجرم کیلئے25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
شہباز شریف سمیت دیگر کے ملزمان خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے کی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے بھی طلب کرلیا۔
تاہم عدالت نے شریک ملزم عثمان احمد کی درخواست پر وکلاء کو آئندہ دلائل کے لیے پابند کیا جبکہ ملزم نے آئندہ سماعت پراپنے وکیل کی حاضری یقینی بنائے جانے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے 3روز میں بینک ملازمین کےبیانات کی کاپیاں عدالت میں جمع کروائے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر پر گزشتہ ماہ فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن فرد جرم موخر کر دی گئی اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
اس کے علاوہ 18 فروری کو سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 7 ماہ کوٹ لکھپت جیل میں گزارے اور اس دوران ایف آئی اے حکام صرف دو بار ان کے پاس آئے۔
انہوں نے اپنی دستخط شدہ وضاحتیں ایف آئی اے کو جمع کرائیں، جس نے اپنی جمع آوری کی ایک کاپی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھجوائی اور 2 سال بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے ان کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں نے غیر قانونی رقم جمع کی ہوتی تو وہ پاکستان واپس نہ آتا بعد ازاں کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed on this story.