Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سینئر صحافی، شاعر، اسکالر فرہاد زیدی انتقال کرگئے

مرحوم پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) سمیت آرٹس کونسل اَف پاکستان کے نائب صدر، پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر اور مقامی اخبار میں بطور ایڈیٹر کی حیثیٹ سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
شائع 11 مارچ 2022 07:51pm
فوٹو — جنگ اخبار
فوٹو — جنگ اخبار

کراچی: ملک کے سینئر صحافی، اسکالر اور شاعر فرہاد زیدی خالقِ حقیقی سے جا ملے، مرحوم کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فرہاد زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

مرحوم پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) سمیت آرٹس کونسل اَف پاکستان کے نائب صدر، پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر اور مقامی اخبار میں بطور ایڈیٹر کی حیثیٹ سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

فرہاد زیدی کے سوگران میں ایک بیوہ اور دو بچےشامل ہیں۔

karachi

journalist