Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نے کبھی منہ نہیں دھویا، ہالی ووڈ اداکارہ کا انکشاف

کیمرون ڈیاز نے بتایا کہ منہ نہ دھونے کے باوجود ان کے پاس چہرے کی دیکھ بھال کی کئی مصنوعات ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زیادہ ہے۔
شائع 11 مارچ 2022 04:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

واشنگٹن: معروف ہالی ووڈ فلم ’دی ماسک‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز کے انکشاف کو سُن کر مداح حیران رہ گئے۔

امریکی اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی منہ نہیں دھویا، البتہ خاص طورپر ہالی ووڈ کی دنیا کو خیرباد کرنے کے بعد سے وہ کبھی اپنا منہ نہیں دھوتی۔

کیمرون ڈیاز نے بتایا کہ منہ نہ دھونے کے باوجود ان کے پاس چہرے کی دیکھ بھال کی کئی مصنوعات ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زیادہ ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے یہ انکشاف رول بریکرز کے ایک پروگرام میں کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ میں 100 ملین ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا چکی ہیں کیونکہ یہ ایک جال کی مانند ہے جس سے انہیں 7 برسوں قبل چٹھکارا حاصل ہوچکا ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کیمرون ڈیاز نے مزید کہا کہ ان کی توجہ اپنی کے بجائے خود کو مضبوط رکھنے پر ہے اُن کے پاس پرانے پروڈکٹس بھی شیلف میں موجود ہیں مگر اب اُن پر گرد جم چکی ہے۔

Instagram