Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
شائع 11 مارچ 2022 02:39pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا جس کے تخت اراکین اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی بدستور برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لوئردیرمیں جلسہ کر رہے ہیں۔

pm imran khan

ECP

اسلام آباد

kpk election