Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹینڈ اپ کامیڈین بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی بن گئے

عام آدمی پارٹی کو ملنے والی اکثریت کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2022 05:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹینڈ اپ کامیڈین بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان بن گئے۔

عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کو شکشت دے دی جبکہ117 میں سے 80 نشتیں عام آدمی پارٹی کے نام رہیں۔

اس کے ساتھ ہی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اترپردیش،اترکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی نے کلین سوئپ کردیا۔

بی جے پی اتر پردیش 257 نشستوں پر، اتراکھنڈ میں 48، گوا میں 19، منی پور 29 پر آگے رہی جبکہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں 90 نشستوں پر اکثریت ملی۔

مزید براں عام آدمی پارٹی کو ملنے والی اکثریت کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔

پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی جبکہ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے.

https://www.humnews.pk/latest/378755/

punjab