Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

لندن :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء عبدالعلیم خان نے...
شائع 11 مارچ 2022 01:49pm

لندن :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء عبدالعلیم خان نے لندن میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، جمعے کے روز تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی لندن میں (ن)لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی۔

ذرائع (ن )لیگ کے مطابق عبدالعلیم خان (ن)لیگ میں شمولیت اختیارنہیں کریں گے،علیم خان پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے نوازشریف کو عثمان بزدار سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ نواز شریف نے بطور سیاسی رہنماء عبدالعلیم خان کے کردار کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق،عبدالعلیم خان آج لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے، عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی،علیم خان چندروزمیں اراکین اسمبلی کےساتھ پاور شو کریں گے۔

london

Nawaz Sharif

Abdul Aleem Khan