Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جب تک وزیرداخلہ ہوں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کچل دوں گا، چاہے کتنا بڑا لیڈر ہو، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2022 01:43pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک وزیرداخلہ ہوں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کچل دوں گا،چاہے کتنا بڑا لیڈر ہو، پارٹی لیڈرسازش میں ملوث پایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ایسے واقعات کے تداراک کی ہدایت کی۔

اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جو ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پارلیمنٹ لاجز میں362فیملیزرہتی ہیں،انصارالاسلام کاجتھاپارلیٹنا لاجز میں داخل ہوا،ہم نے جےیوآئی سے 5 گھنٹے تک مذاکرات کئے، کامران مرتضیٰ نے پولیس سے گندی زبان استعمال کی، پولیس پر تشدد کیا گیا اور 5افراد زخمی ہوئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کسی کیخلاف دہشت گردی کا پرچہ نہیں کاٹا، ابھی ٹریلر کے طور پر ہلکے پرچے دیئے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو اگلی بار دہشت گردی کے پرچے ہوں گے،ایم این اےاپنی خوشی سے تھانےگئے،جےیوآئی نے 50 افراد پچھلے راستے سے بھگا دیئے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت نہیں پھیلانا چاہتا لیکن اطلاعات کچھ اچھی نہیں ہیں، اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو زیادہ خطرہ ہے،ہم دونوں پر 3،3بار حملہ ہوچکا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز رینجرز کے حوالے کررہے ہیں، کسی ایم این اے کو سیکیورٹی چاہیئے تو بتائیں، بعدمیں آپ کے 12ارکان کم ہوجائیں تو الزام نہیں لگایئے گا، یونیفارم میں کسی کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررہے ہیں، یہ امن وامان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،یہ عدم اعتمادسے بھاگ رہے ہیں، دونوں پارٹیز نے پہلے بھی فضل الرحمان کو استعمال کیا، آپ مدارس کے بچوں کو استعمال نہ کریں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرداخلہ ہوں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، کسی کالحاظ نہیں کروں گا قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کچل دوں گا،چاہے کتنا بڑا لیڈر ہو،پارٹی لیڈرسازش میں ملوث پایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ کوئی ملیشیا لباس میں اسلام آباد آیا تو نہیں چھوڑوں گا، پلاننگ کے تحت انہوں نے مین گیٹ پر حملہ کیا، کسی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، 401کمرے کے علاوہ کوئی دروازہ نہیں کھٹکھٹایا، یہ کپڑے تبدیل کرکے پارلیمنٹ لاجز سے بھاگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنرل قمرباجوہ کوکالج دور سے جانتا ہوں، جنرل قمرجاوید باجوہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، یہ عمران خان سے ذاتی لڑائی کرنے جارہے ہیں، یقین سےکہتاہوں ان کےپاس 172 ارکان نہیں ہیں، 172ارکان ہیں تولائیں ورنہ پرانی تنخواہ میں کام کریں، ملک میں آزادخارجہ پالیسی سر اٹھارہی ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نماز شکرانہ ادا کریں گے۔

Interior Minister

اسلام آباد