Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی قانون سازوں کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

پیش کردہ بل میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2022 04:27pm
پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین سکاٹ پیری جنہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ - اے پی/فائل
پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین سکاٹ پیری جنہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ - اے پی/فائل

امریکی قانون ساز نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی کانگریس کے رکن کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کے مطالبے کے ساتھ ہی 2 دیگر نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کے کشمیری اور پاکستانی گروپوں کے ساتھ مبینہ روابط کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پر پابندی کے متعلق بل پیش کرنے والے سکاٹ پیری ہیں، جو پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس مین ہیں۔

ان کی طرف سے پیش کردہ بل میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی ریاست قرار دیا ہے تاہم یہ بل امریکی ایوان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بھیجا گیا ہے۔

مجوزہ پابندیوں میں غیر ملکی امداد پر پابندیوں کے ساتھ ہی دفاعی برآمدات اور فروخت پر پابندی، دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمد سمیت متفرق مالی اور دیگر پابندیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دوسرے قانونن سازوں نے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست (پاکستان) کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد اور ممالک کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک 4 ممالک کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں،جس میں کیوبا، شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔

Yamen war

terrorism

United States

Syria

US