Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھا دکھنے کیلئے خود پر بہت سختی کی، عالیہ بھٹ

عالیہ نے تھیراپی سیشن اور جسمانی شعور کے متعلق بات کرتے ہوئےکہا کہ لاک ڈاؤن میں مشکل وقت کے دوران تھیراپی کا آغاز کرنے کا مقصد خود کو سکون دینا تھا لیکن ان سیشز کے دوران انہوں نے اپنی کئی پریشانیوں کو دریافت کیا۔
شائع 10 مارچ 2022 03:31pm

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے اچھا دکھنے کیلئے کئی برسوں سے بہت جدو جہد کی ہے جس سے وہ کافی دباؤ کا شکار ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے تھیراپی سیشن اور جسمانی شعور کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مشکل وقت کے دوران تھیراپی کا آغاز کرنے کا مقصد خود کو سکون دینا تھا لیکن ان سیشز کے دوران انہوں نے اپنی کئی پریشانیوں کو دریافت کیا اور اب وہ ہفتہ وار ایک سیشن میں شرکت کرتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ظاہری طور پر اچھا نظر آنے کیلئے وہ اپنی غزا، وزن کا بہت خیال رکھتی ہیں جوکہ ایک مسلسل جدوجہد ہے، سوشل میڈیا کی وجہ سے نواجوان لڑکیاں دباؤ کا شکار ہوتی ہیں انہیں یہی پیغام ہے کہ خود پر زیادہ سختی نہ کریں۔

Mental health

Bollywood

Alia Bhatt