Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین میں تشدد و خون ریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

یوکرینی شہر ماریوپل کے نائب میئر نے میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
شائع 10 مارچ 2022 01:46pm
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ۔  فوٹو — فائل
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ۔ فوٹو — فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے روس کو یوکرین میں جاری جارحیت فوری بند کرنے پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ ماریوپل کے اسپتال پر حملہ کرنا جہاں بچوں زچوں کے وارڈ موجود ہیں بہت خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہریوں اس کی قیمت جچانا پڑ رہی ہے جن کا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں، اس قسم کی خون ریزی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق یوکرینی شہر ماریوپل کے نائب میئر نے میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز روس کی جانب سے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا جس پر امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے مذمت کی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے کم از کم 516 شہری ہلاک جبکہ 900 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

United Nations

ukraine war