Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو بھی نوٹسزجاری کردیئے۔
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2022 11:21am

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی 2013 کےعام انتخابات کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 2013 کے عام انتخابات میں این اے122میں دھاندلی کےالزامات کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے ن لیگی رہنماء ایازصادق کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو بھی نوٹسزجاری کردیئے۔

دوران سماعت ایازصادق نے مؤقف اپنایاکہ دھاندلی کے الزامات سے میری کردار کشی کی گئی،مجھے جھوٹا کہا گیا،بطور اسپیکرمجھے بہت زیادہ باتیں سننا پڑیں، میرے بارے میں دھاندلی کرنے کا تاثربنایا گاگ ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایاز صادق سے استفسار کیا کہ کیا اس کے بعد آپ الیکشن ہارگئے ، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ نہیں ، میں اس کےبعد بھی الیکشن جیتتارہا،کبھی الیکشن نہیں ہارا۔

چیف جسٹس عمرعطا ءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ ایازصادق صاحب آپ بہت حساس ہیں ۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ہتک عزت کا قانون بڑا واضح ہے ، اگرآپ کی کردارکشی ہوئی ہے توہتک عزت کادعویٰ دائرکردیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 2013کا الیکشن اور اس کی مدت ختم ہوچکی ، یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی قانونی کارروائی کبھی ضائع نہیں جاتی ، الیکشن ایکٹ 2017 سے بہت بہتری آئی ہے ، الیکشن کمیشن نے بھی بہت کام کیا ہے ، فریقین کو نوٹس کردیئے ہیں ، جلد اس معاملے کوسنیں گے، بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

pm imran khan

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

notice

justice umer ata bandiyal