فاسٹ بولر سہیل خان پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟
کراچی: پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کےفاسٹ...
کراچی: پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کےفاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی اننگز کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرامپائر نے ناٹ آؤٹ دیا ،جس پر غیرمناسب رویئے کا اظہار کرنے پر فاسٹ باؤلر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔
یہ واقعہ پاکستان کپ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔
سہیل خان نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔
یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر سہیل خان پر چارجز آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور ناصر حسین نے عائد کےپ تھے۔
karachi
Fast Bowler
fine
sindh
مقبول ترین
Comments are closed on this story.