Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول کی اردو پر تبصرہ کرنے پر وزیراعظم خود تنقید کی زد میں آگئے

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوٹر پر بلالول بھٹو کے متعلق وزیر اعظم کے حالیہ تنقیدہ زدہ بیان کی مختصر ویڈیو کلپ شائع کی گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید اظہارِ برہمی کہیں ان کی حمایت بھی جارہی ہے۔
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2022 01:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی اردو پر تنقید نے سائیڈ ایفکٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذاتی اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کے متعلق وزیر اعظم کے حالیہ تنقیدہ زدہ بیان کی مختصر ویڈیو کلپ شائع کی گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید اظہارِ برہمی جبکہ کہیں ان کی حمایت بھی کی جارہی ہے۔

جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بلاول بھٹو کو اُردو کی درست جملہ سازی کرنے پر زور دیا جس کے بعد سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پی ٹی آئی کے حامی اور مخالفین کے درمیان میدانِ جنگ بن گیا ہے۔

ایک صارف نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو اپوزیشن پر تنقید کرکے سارا وقت صَرف کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ایک اور صارف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو خود چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے صاحبزادوں کو پاکستان بلا ئیں اور ان سے اردو بلواکر دیکھائیں۔

Bilawal

imran khan

ٹویٹر

urdu language