عامرلیاقت کا وزیراعظم سے شکوہ، تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں شرکت سے انکار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹرعامر لیاقت شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں، ایم کیو ایم والے 6 ہیں اور ہم 14 ہیں، آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے، اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے، ان شا اللہ۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے گورنرہاؤس میں خطاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گورنر ہاؤس کی تقریب میں وزیراعظم ابھی خطاب کررہے ہیں تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزُ موجود ہیں، مجھے نہیں بلایا گیا۔
تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں شرکت سے انکار
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہونے والے اجلاس میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں نا منحرف اراکین کے ساتھ صرف عمران خان کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان 4 برسوں میں جس طرح ذلیل کیا ہے اور میری وفاداری کو روند ڈالا ہے،اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی تھی، جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.