Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کی ایم کیو ایم مرکز آمد، مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی: وزیر اعظم عمران خان بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم...
شائع 09 مارچ 2022 04:01pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر اعظم عمران خان بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) بہادر آباد کے دفتر پہنچے۔

ایم کیو ایم دفتر آمد پر ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی کے ارکان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس اہم دورے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی سمیت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پارٹی سے ملنے کراچی آئے تھے اور انہوں نے انہیں چائے کی پیشکش کی۔

تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھے جانے پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم قیادت سے کہا کہ کراچی کے مسائل شہر کو درپیش انتظامی مسائل کے حل سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اپنے اتحادیوں سے ملاقات کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے کیونکہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سیاسی صورتحال مزید گرم ہو گئی ہے۔

سیاسی مصروفیات کے علاوہ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران احساس پروگرام کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کا اہم دورہ کل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد ہوا۔

karachi

MQM

Khalid Maqbool Siddiqui

pm imrankhan