Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کرپٹو کرنسی: تھائی لینڈ حکام کا عوام کو بڑا ریلیف

کرپٹو کرنسی میں اضافے کے پیش نظر ڈجیٹل اثاثوں کو ملک میں فروغ دینے اور اس صنعت کو مزید ترقی دینے کیلئے تمام ٹیکس قوانین میں نرمی اختیار کرلی ہے۔
شائع 09 مارچ 2022 03:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بینکاک: تھائی انتظامیہ نے تمام ڈجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق تھائی کابینہ نے جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت میں کرپٹو کرنسی میں اضافے کے پیش نظر ڈجیٹل اثاثوں کو ملک میں فروغ دینے اور اس صنعت کو مزید ترقی دینے کیلئے تمام ٹیکس قوانین میں نرمی اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین میں تاجروں کو کرپٹو کرنسی پر ٹیکس میں اضافے کے باعث سالانہ نقصانات کو پورا کرنے اور مجاز ایکسینجرز پر کرپٹو ٹریڈنگ کیلئے 7 فیصد کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا ہے۔

تھائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نئے قوانین کا اطلاق رواں سال کے اپریل سے 2023 کے آخر تک ہوگا جس میں سینٹرل بینک سے جاری شدہ ڈجیٹل کرنسی کو بھی ٹریڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے تھائی لینڈ میں ڈجیٹل اثاثوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ شہریوں کے تجارتی اکاؤنٹس 2021 میں ایک لاکھ 70 ہزار سے 20 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

thailand