Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔
شائع 09 مارچ 2022 01:08pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی جبکہ سراج الحق نے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اوروزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔

میڈیا سے گفتگو میں (ن)لیگ کے صدرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ 22کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،چاہتے ہیں فریش مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے عوام کی خدمت کی جائے، پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی بات کریں گے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،افراد کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی مسائل کا حل ہے، شہباز شریف کی تجاویز پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔

pm imran khan

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Sirajul Haq

Jamat e Islami

no confidence motion