Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ق) کا حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق)کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
شائع 09 مارچ 2022 01:02pm

لاہور: مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق)کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق)نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےپراپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ اگرآپ کے 15 سے 20حکومتی ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانےپرمجبورہوں گے۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اگرآپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

pm imran khan

opposition

Tariq Bashir Cheema

lahore

PMLQ