Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور مسجد دھماکے میں ملوث 3دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور:کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث 3دہشت گرد...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2022 01:08pm

پشاور:کوچہ رسالدار مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث 3دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک کر دئیے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے خیبر کے علاقے باڑہ میں آپریشن سائلنس کیا ۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دواران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کوچہ رسالدار بم دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد اہم مرکزی سرغنہ تھے اور پشاور میں پولیس اہلکار، پولیس اسٹیشن دھماکے اور دیگر کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا بمباراحسان پشاور کا رہائشی تھا جو 2020 میں گھر سے لاپتہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار ممکنہ طور پر افغانستان منتقل ہوا تھا۔

کوچہ رسالدار مسجد خودکش حملے کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی ہے ،مبینہ ملزم حسن شاہ کا تعلق ضلع خیبر سے بتایا جاتا ہے۔

peshawar

mosque blast