سندھ ہائی کورٹ: حریم شاہ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو منی لانڈرنگ کی مبینہ تحقیقات میں 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ ہدایت ٹک ٹاکر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران کی۔
سماعت کے آغاز پر حریم کے وکیل نے ترکی میں لکھی گئی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ مدعا علیہ کی طبیعت ناساز ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 'میری موکل اس وقت ترکی میں ہے اور وہ پاکستان واپس نہیں آسکتی کیونکہ ڈاکٹروں نے اسے بیماری کی وجہ سے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے'۔
اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حریم کس بیماری میں مبتلا ہیں اور کیا علاج کروا رہی ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ حریم کی آئیلوسکوپی چل رہی ہے اور انہیں واپس آنے میں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔
عدالت نے حریم کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.