Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرینی بچے نے اکیلے 600 میل پر مشتمل سفر کر کے مثال قائم کردی

حسن کی والدہ یولیا پستکایا نے اپنے معصوم صاحبزادے کو پاسپورٹ، ایک پلاسٹک بیگ اور اس کے ہاتھ پر سلویکیا کے دارلحکومت میں موجود رشتہ داروں کا رابطہ نمبر لکھ کر بہتر تحفظات کیلئے بذریعہ ٹرین روانہ کیا تھا۔
شائع 08 مارچ 2022 04:38pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث زابروژیا شہر کے رہائشی 11 سالہ حسن نامی لڑکے نے والدہ کی ہدایت پر یوکرین سے اکیلے سلوواکیہ کا 600 میل پر مشتمل سفر کرنے پر بہادری کی مثال قائم کردی۔

برطانوی میڈیا 'دی سَن' کے مطابق حسن کی والدہ یولیا پستکایا نے اپنے معصوم صاحبزادے کو پاسپورٹ، ایک پلاسٹک بیگ اور اس کے ہاتھ پر سلویکیا کے دارلحکومت میں موجود رشتہ داروں کا رابطہ نمبر لکھ کر بہتر تحفظات کیلئے بذریعہ ٹرین روانہ کیا تھا۔

امریکی اخبار دی گارجین میں لکھا گیا ہے کہ یولیا کی ناساز طبیعت تھی اور انہیں اپنی معذور والدہ کی دیکھ بھال بھی کرنی تھی جس کی وجہ سے وہ جنوبی مشرقی یوکرین سے حسن کے ساتھ ملک کو خیرباد کرنے سے قاصر رہیں۔

بیٹے کے باحفاظت منزل پر پہنچتے ہی ویڈیو پیغام میں یولیا نے سلوواکی انتظامیہ و رضاکاروں کا حسن کو باڈر کراس کروانے اور اسے مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیوہ اور ان کے اور بھی بچے ہیں۔

اس معاملے پر سلوواکیہ کے وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن اپنی مسکراہٹ، بے خوفی اور عزم سے ہم سب کے دل جیت چکا ہے۔

Ukraine

refugees