Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

یہ دن عالمی سطح پر ہر سال 8 مارچ کو مختلف تھیمز کے ساتھ منایا جاتا ہے
شائع 08 مارچ 2022 01:48pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

یہ دن عالمی سطح پر ہر سال 8 مارچ کو مختلف تھیمز کے ساتھ منایا جاتا ہے، اور اس سال کا موضوع ہے "صنفی مساوات آج ایک پائیدار کل کیلئے"۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس نے کہا کہ اقوام متحدہ خواتین اور لڑکیوں کی طاقت اور صلاحیت کا جشن مناتا ہے اور ان کی ہمت، لچک اور قیادت کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ان طریقوں کو نشان زد کرتے ہیں جن میں ہم ایک زیادہ صنفی مساوی دنیا کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح اس پیش رفت کو متعدد، ایک دوسرے سے جڑے ہوئے، اور پیچیدہ نسلی بحرانوں سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے پہلی بار 1975 میں خواتین کے عالمی سال کے دوران خواتین کا عالمی دن منایا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک نے 8 مارچ کو خواتین کے حقوق اور عالمی امن کیلئے سرکاری دن کے طور پر منایا۔

خواتین کا عالمی دن کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، اور اسلام آباد میں منایا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب گوگل، ایک گوگل ڈوڈل کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے۔

اس سال گوگل نے مختلف کرداروں اور پیشوں میں خواتین کی نمائندگی کرنے کیلئے گوگل کے ڈوڈل آرٹ ڈائریکٹر، تھوکا مایر کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ "آج کا سالانہ عالمی یوم خواتین کا ڈوڈل ایک اینیمیٹڈ سلائیڈ شو ہے جو ہمیں مختلف ثقافتوں میں خواتین کی روزمرہ زندگی کی ایک جھلک دینے کیلئے دنیا بھر میں لے جاتا ہے۔

Aurat March