Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

یوکرین جنگ: ٹک ٹاک نے روس میں اپنی خدمات محدود کردی

روسی حکام نے گزشتہ ہفتے 'فیک نیوز لا' کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملکی افواج کے متعلق جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرنے پر صارف کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
شائع 07 مارچ 2022 04:53pm
ٹک ٹاک نے روس میں اپنی خدمات محدود کردی۔ فوٹو — فائل
ٹک ٹاک نے روس میں اپنی خدمات محدود کردی۔ فوٹو — فائل

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے روس میں اپنی خدمات محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس میں لائیو اسٹریمنگ اور نئے کانٹینٹ کی اپلوڈنگ کو معطل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ روسی حکام نے گزشتہ ہفتے 'فیک نیوز لا' کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملکی افواج کے متعلق جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرنے پر صارف کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں تقریباً 36 ملین سے زائد ٹک ٹاک صارفین ہیں اور کمپنی نے یہ فیصلہ اپنے ملازمین و صارفین کی حفاظت کو ممکن بنانے کیلئے کیا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین میں روسی جارہیت کے خلاف ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائیٹ نیٹ فلکس ،ایپل، میٹا، اور ماسٹر کارڈ سمیت متعدد مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں روس میں احتجاجی طور پر اپنی خدمات و مصوعات کی فراہمی معطل کرچکی ہیں۔

TikTok

Netflix