Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب: اونٹوں کی نیلامی میں 4 دن میں 30 لاکھ ریال کے اونٹ فروخت

عبد اللہ البدرانی نے کہا ہے کہ یہاں انتہائی اعلی معیار پر اونٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے‘۔
شائع 07 مارچ 2022 04:37pm
نیلامی گزشتہ 4 دن سے جاری ہے
نیلامی گزشتہ 4 دن سے جاری ہے

اونٹوں کی نیلامی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں 4 دن کے اندر 30 لاکھ ریال کا کاروبار ہوگیا۔

سعودی عرب میں قصیم ریجن کی عقلۃ الصقور کمشنری میں منعقد اونٹوں کی نیلامی میں اب تک 30 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلامی گزشتہ 4 دن سے جاری ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

تاہم نیلامی کے منتظم اور نگران جنرل ریٹائرڈ عبد اللہ البدرانی کا کہنا ہے کہ "اونٹ پالنے اور دوڑ کے شائقین کی بڑی تعداد کی دلچسپی اس بات کی دلیل ہے کہ نیلامی انتہائی کامیاب ہے"۔

عبد اللہ البدرانی نے کہا ہے کہ یہاں انتہائی اعلی معیار پر اونٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اونٹ پالنا اور دوڑ میں شرکت کرناہماری قومی تہذیب اور ثقافت کا حصہ ہے جس سے آج بھی لاکھوں شہری وابستہ ہیں‘۔

Saudi Arab

Arab Media