Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اسرائیل میں 33 برس بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

وزارت نے تجویز کردہ اوقات میں معمول کی ویکسین لگوانے اور غیر وکسین شدہ افراد کو مکمل ویکسینیشن کرانے کی ہدایت جاری ہے تاہم علاقائی صحت انتظامیہ نے وبائی امراض کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شائع 07 مارچ 2022 03:35pm
اسرائیل میں 33 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ فوٹو — انڈو ایشیئن نیوز ایجنسی
اسرائیل میں 33 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ فوٹو — انڈو ایشیئن نیوز ایجنسی

یروشلم: اسرائیلی وزارتِ صحت نے 4 سالہ بچے میں پولیو کی تشخیس ہونے کی تصدیق کی ہے جوکہ ملک میں سن 1989 کے طویل عرصے بعد سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ متاثرہ بچے نے دیگر بچوں کی طرح پولیو سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی، اس کا ذریعہ وائرس کے تناؤ میں تبدیلی ان لوگوں میں بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے تجویز کردہ اوقات میں معمول کی ویکسین لگوانے اور غیر وکسین شدہ افراد کو مکمل ویکسینیشن کرانے کی ہدایت جاری ہے تاہم علاقائی صحت انتظامیہ نے وبائی امراض کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وہ متاثرہ بچے کے قریب رہنے والے افراد سے رابطہ بھی کرے گی۔

خیال رہے کہ پولیو وائرس اسرائیل کے شہر یروشلم میں سیوریچ کے چند نمونوں میں پایا گیا ہے لیکن اب تک کوئی طبی کیس کی اطلاع موصول نہیں پوئی ہے۔

Polio