Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہارنے پر کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے...
شائع 07 مارچ 2022 03:04pm

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی،ہارنے پر کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں،اپوزیشن کو عدم اعتماد کیلئے 172 لوگوں کو لانا ہے،عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو یہ کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرادیا،اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے،عمران خان کیلئے یہ تحریک اطمینان ہوگی ،عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے،جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے،میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ کہ ہمیں کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں ،مناسب جگہ کا انتخاب کریں،پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کیلئے لانگ مارچ کا راستہ بدلا جو اچھی بات ہے،ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ،23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ،22سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ،دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نےمزیدکہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ،پشاور دھما کے کے 6ملزمان تک پہنچ گئےہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک گرفتا ر کیاہے،طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

opposition

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

press confrence

no confidence motion